↗Farsh e Khaak sy Arsh e Insaf Tak
فرشِ خاک سے عرشِ انصاف تک ایک ایسی باوقار شخصیت کی سوانح عمری ہے، جن کی دیانت داری، غیر جانبدارانہ منصف مزاجی اور عدل و انصاف پر مبنی بے داغ شہرت کی ہر سطح پر گواہی دی جاتی ہے۔
Rs 2,000
AUTHORS & THEIR BOOKS
۔ جناب عبدالحمید خان خٹک کی پیدائش ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب (موجودہ تحصیل جنڈ) کے علاقے ڈھوک گھنڈیاں میں ہوئی۔ آپکی تاریخ پیدائش 23 فروری 1939 درج ہے۔ آپ نے 1946 سے 1950 تک ڈسٹرکٹ بورڈ پرائمری سکول طورے والی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور 1956 میں ڈسٹرکٹ بورڈ ہائی سکول چھب سے میٹرک پاس کیا۔ 1956 سے 1960 تک گورنمنٹ ڈگری کالج ایبٹ آباد سے ایف اے اور بی اے کرنے کے بعد، 1960 سے 1962 کے دوران لاء کالج پشاور یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ جولائی سے دسمبر 1962 تک اٹک میں شیخ امر الٰہی ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد، جنوری 1963 سے جون 1970 تک پنڈی گھیب میں بطور وکیل آزادانہ پریکٹس کی۔ جون 1970 میں ویسٹ پاکستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے آپ کا انتخاب بطور سول جج ہوا۔ عدلیہ میں آپ نے جولائی 1979 سے ستمبر 1984 تک بطور سول جج خدمات انجام دیں، جس کے بعد ستمبر 1984 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور اگست 1993 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اعلیٰ عہدے پر ترقی پائی۔ 22 فروری 1999 کو 60 سال کی عمر مکمل ہونے پر آپ نے اپنے شاندار کریئر سے ریٹائرمنٹ حاصل کی۔ تاہم، آپ کی بے لوث خدمات کا سلسلہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی جاری رہا اور آپ نے 23 فروری 1999 سے 22 فروری 2002 تک فیڈرل سروسز ٹربیونل اسلام آباد میں بطور ممبر فرائض انجام دیے۔ اس کے بعد 23 فروری 2002 سے 22 فروری 2004 تک آپ کسٹمز، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کے جوڈیشل ممبر رہے، جبکہ جنوری 2007 سے جنوری 2010 تک فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں بطور ممبر (انسٹرکشنز) اپنی گراں قدر خدمات پیش کیں۔
1 book