Koofa Ke Musafir
An Urdu novel by Ali Akbar Natiq.

Delivery Rs 250 per order
BETWEEN THE COVERS
انسانی زندگی محض واقعات کا مجموعہ نہیں ہوتی بلکہ احساسات، تجربات، مشاہدات اور زمانے کے سرد و گرم سے عبارت ایک ایسی داستان ہوتی ہے جس کے ہر باب میں ایک نئی معنویت پوشیدہ ہوتی ہے۔ کچھ زندگیاں خاموشی سے بسر ہو جاتی ہیں اور کچھ اپنی جدوجہد، فکر اور احساس کی وجہ سے دوسروں کے لیے چراغِ راہ بن جاتی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’حیات ورق ورق، ورق نو‘‘ خالد جاوید صاحب کی خود نوشت اور سوانحی داستان ہے جس میں زندگی ک
خالد جاوید نیلی بار کے ایک پسماندہ گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ایک خود رو صحرائی پودے کی مانند مشکل حالات میں پروان چڑھنے والی یہ شخصیت، آج ہزاروں طلبہ کے لیے سایہ دار شجر بن چکی ہے۔ استاد کے روپ میں انہوں نے نسلوں کی تربیت کی، قلم کے ذریعے معاشرے کے زخموں پر مرہم رکھا اور اپنی تحریروں سے اندھیروں میں چراغ جلانے کا ہنر سکھایا۔ ان کی پہلی دو کتابوں میں جہاں ایک طرف پسماندہ گاؤں سے اٹھ کر حصول تعلیم کے لئے قریبی شہر کی طرف سفر کا بیان ہے ، وہیں دوسری طرف ہجرت کی صعوبتوں، خاندان کے نئے سرے سے قیام اور ذاتی زندگی کے نشیب و فراز کا عکس دکھائی دیتا ہے ۔ انہوں نے یادوں کو تاج محل کی طرح تراشا اور رشتوں کو وفا کے دھاگے سے باندھ کر الفاظ کا روپ دیا ۔
خالد جاوید بنیادی طور پر ایک سائنس ٹیچر تھے۔ وقت کے گھومتے پہیے کے ساتھ ،چاک اور تختہ سیاہ سے شروع ہونے والا یہ سفر کلاس روم کی چار دیواری سے نکل کر ڈپٹی ہیڈ ماسٹر اور پھر ہیڈ ماسٹر تک جا پہنچا۔ خالد جاوید کی یہ تیسری تصنیف ان سب کے نام ہے جو اندھیرے سے لڑتے ہیں اور جواب میں محبت کی لو جلاتے ہیں۔